ضلع جہلم میں کرونا کے وار یا بیمانہ قتل
ضلع جہلم میں کرونا کے وار یا بیمانہ قتل
رپورٹ (عبدالرحمان گجر )
ایک کے بعد ایک موت آج سید حسین دینہ میں دو سگے بھائی جان کی بازی ہار گئے مگر دونوں کے کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی تھی، لواحقین
ڈی ایچ کیو جھلم میں 2 بھائیوں کی اکٹھی موت واقع ہو
گئی لیکن کیسے؟پہلے بتایا گیا کرونا سے جاں بحق ہوگئے پھر پتہ چلا کہ کرونا نیگیٹو ہے۔ایک گھر میں ایک بیماری کا شکار ہونا اتفاق ہو سکتا لیکن ایک ہسپتال میں ایک وقت میں دونوں بھائیوں کا ایک وقت پر جاں بحق ہونا تو اتفاق نہیں ہو سکتا
اہل علاقہ کے ساتھ ساتھ پورے ضلع جہلم کی عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے کہ یہ آخر ہو کیا رہا ہے بندہ بلکل ٹھیک ہسپتال جاتا ہے مگر واپس اس کی میت لائ جاتی ہے یہ موت کا بازار کون اور کیوں گرم کر رہا ہے ان دو بھائیوں کی وفات سے پہلے جہلم کے رہائشی کی والدہ جوکہ گردوں کے مرض میں مبتلاء تھی کو کرونا کا مریض ڈکلیئر کیا گیا جبکہ ان کی کرونا کی رپورٹ بھی نیگیٹیو تھی ان کی وفات کے بعد ان کی میت بھی لواحقین کے حوالے نہیں کی جارہی تھی،
لواحقین کے احتجاج کرنے اور میڈیا کا اس نیوز کو منظر عام پر لانے کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی
اس کے علاوہ جہلم کا رہائشی جوکہ دل کے دورہ کی وجہ سے وفات پاگیا اسے بھی کرونا کا مریض ظاہر کیا گیا جبکہ اس کی رپورٹس بھی نیگیٹیو تھیں اس کے لواحقین نے بھی احتجاج کیا اور میڈیا نے معملہ اٹھایا تو اس کی میت بھی لواحقین کے حوالے کر دی گئی
اس سے قبل سوہاوہ کی ایک عورت جس کو کرونا کا مریض ڈکلیئر کیا گیا جس سے اس کی وفات ہوئی، اس کی رپورٹس بھی منفی آئیں لواحقین نے احتجاج کیا تو میت دی دی گئ اس عورت کی وفات دل کے دورہ سے ہوئی تھی
یہ ایک بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے قیمتی انسانی جانوں سے کھیلا جارہا ہے کون اور کیوں کر رہا ہے یہ ایک سوالیہ نشان ہے

Comments
Post a Comment