جہلم دفعہ 144 کے نفاذ کے اور یوم حضرت علی کے حوالے سے پولیس کا فلیگ مارچ

جہلم دفعہ 144 کے نفاذ کے اور یوم حضرت علی کے  حوالے سے  پولیس کا فلیگ مارچ







‏یوم حضرت علی ؑ اور دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے جہلم پولیس کا فلیگ مارچ

جہلم: رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ، پاک فوج ،رینجرزاور ضلعی انتظامیہ کی زیر قیادت بسلسلہ نفاذ دفعہ 144ض ف اور21رمضان المبارک شہادت امام حضرت علی (ع) کے پیش نظرسٹی سرکل میں فلیگ مارچ کاانعقاد کیا گیا ۔

فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزDSP/سٹی سرکل جہلم،ڈی ایس پی صدر سرکل،ڈی ایس پی ٹریفک جہلم،ایس ایچ اوتھانہ سٹی ،ایس ایچ او تھانہ سول لائن،ایس ایچ او تھانہ صدر،انچارج چوکی کینٹ ،انچارج چوکی کالا گجراں ،ٹریفک وارڈن جہلم،ٹریفک پولیس ،محافظ سکوارڈز، ایلیٹ سٹی سیکشن، ایلیٹ سول لائن سیکشن،ایلیٹ صدر سیکشن ،موبائل ریسکیو 1122جہلم ،موبائل فائر بریگیڈ جہلم نے شرکت کی۔

فلیگ مارچ کا آغاز کچہری چوک جہلم سے شروع ہو کرجی ٹی ایس چوک جہلم سے واپس شاندار چوک سے مشین محلہ نمبر 1سے واپس اقبال لائبیری روڈ سے کچہری چوک جہلم اختتام پذیر ہوا ۔

Comments