جہلم: ڈومیلی میں مفیدِ عام جگہ پر بااثر افراد کا قبضہ
ڈی سی جہلم سے نوٹس لینے کی اپیل
رپورٹ:- ناصر محمود بٹ + عبدالرحمان گجر
تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ موضع ڈومیلی میں مفید عام تالاب خسرو نمبر 9168 جو کہ 3 کنال 4 مرلہ ہے اور مین آبادی میں ہے اور خاصا قیمتی بھی ہے
اس پر چند با اثر افراد نے اس کے ساتھ ملحقہ 16 مرلہ جگہ لے کر ( خسرو نمبر 9168) پر بھی قبضہ کر کے مکان بنا لیا ہے
اور وہاں پر موجود تالاب جو کہ گورنمنٹ کی مالكیت ہوتا ہے، اس کو بھی مسمار کر دیا گیا جو کہ جرم ہے اور اس زمین (خسرہ نمبر 9168) رقبہ 3 کنال 4 مرلہ پر نہ صرف یہ کہ قبضہ کر لیا بلکہ مکان بھی بنا لیا
مفید عام جگہ تمام اہل محلہ کے لیے وقف ہوتی ہے کسی ایک فرد یا خاندان کے لئے نہیں۔
اہلِ علاقہ نے ڈی سی جہلم سیف انور جپہ صاحب اے سی سوہاوہ شرجیل شاہد صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ مہربانی فرما کر اس زمین کی نشاندہی کروا کے 9168 مفید عام رقبہ کو آزاد کروایا جائے ۔اور قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے


Comments
Post a Comment