جہلم: کالا گجراں محلہ گلاب آباد میں کرونا وائرس کا ڈراپ سین
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں محلہ گلاب آباد کالا گجراں کے رہائشی ملک نعیم، ملک عدنان اور ان کی فیملی کو بغیر کسی رپورٹ اور ٹیسٹ کےکرونا وائرس کا شکار بتا کر گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا تھا، جسکی وجہ سے پوری فیملی مشکلات کا شکار ہو گئی اور اہلِ محلہ کے لیے بھی کافی مشکلات پیدا ہو گئ تھیں۔ اور کالا گجراں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
قرنطینہ کرنے کے بعد ملک عدنان، ملک نعیم اور ان کی فیملی کے ٹیسٹ سیمپل لیے گئے جن کی حتمی رپورٹ آج موصول ہوئی جس کے مطابق فیملی کے کسی بھی فرد میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا،
پوری فیملی کی کرونا رپورٹس نیگٹیو آ گئی۔

Comments
Post a Comment