جہلم میں ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار





جہلم: ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لیاگیا، دو نوجوان ڈاکو موٹرسائیکل پرسوارتیز رفتاری آئے نقدی ،موٹرسائیکل چھین کرفرا رہوگئے، تھانہ صدر پولیس نے 2ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ڈاکوؤں کی تلاش شروع۔
طارق محمود سکنہ جنوال جہلم نے تھانہ صدر کو درخواست دی کہ میں اور محمد سیلم بسواری موٹر سائیکل نمبر JML6890 ماڈل 2018 ہنڈا سی جی 125 رات جونہی جنوال روڈ پر پہنچے تو پیچھے سے انتہائی تیز رفتاری سے ایک موٹر سائیکل 125 بدوں نمبر جس پر دو نامعلوم لڑکے سوارتھے ایک لڑکے نے پسٹل نکال لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکو موٹر سائیکل روکنے کو کہا ورنہ جان سے مارنے کا کہا میں نے موٹر سائیکل روک لیا پسٹل تان لی اور میری جیب سے اس نے 7250 روپے نکال لیے اور پھر کہا موٹر سائیکل سے نیچے اتروور جونہی ہم موٹر سائیکل سے نیچے اترے تو انہوں نے کہا موٹر سائیکل سے دور ہو جاؤ جونہی ہم موٹر سائیکل سے دور گئے تو نامعلوم لڑکا ہمارے موٹر سائیکل پر اور دوسرا اپنے پر سوار ہو کر منجانب پکھوال بھاگ گئے۔
تھانہ صدرنے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

Comments