محکمہ واپڈا اربن سب ڈویثزن جہلم کا میٹر ریڈر کروڑوں میں کھیلنے لگا، محکمہ کے اعلی افسرانوں کی خاموشی معنی خیز
تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا اربن سب ڈویثزن جہلم میں راجہ مصطفی میٹر ریڈر دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں کی جائیداد کا مالک بن گیا
باوثوق ذرائع کے مطابق جب راجہ مصطفی محکمہ واپڈا میں بھرتی ہوا تو یہ سائیکل پر دفتر جایا کرتا تھا دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں کا بینک بینلس اور جائیدادیں بنا لیں۔ محکمہ واپڈا کے اعلی افسران کی خاموشی لمحہ فکریہ، خاموشی یا تو معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے یا شراکت داری کی وجہ سے لیکن اعلی افسران کو بارہا بار اس بارے بتایا گیا مگر راجہ مصطفی بااثر ہونے اور بانٹ کر کھانے کا ماہر ہے جس کی وجہ سے اس پر کوئی ہاتھ نہی رکھتا۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم پاکستان عمران خان اور نیب سے جہلم کے شہریوں کی اپیل ہے کہ اس کرپٹ میٹر ریڈر اور اس کے ساتھ شامل مافیا کے خلاف جلد سے جلد سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ چینی چور، آٹا چور، ملکی چوروں کے ساتھ ساتھ اس محکمہ واپڈا میں موجود کالی بھیڑ میٹر ریڈر چور کو بھی پکڑا جائے۔ یہاں عوام بجلی کے لیئے ترس رہی ہے اور موصوف کروڑوں کی جائیدادیں بنانے میں مصروف ہیں

Agar ye such hy tu action hona chy kiunki esy logon ka shikar aksar sufed posh log hoty hn
ReplyDelete