تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کا رہائشی راجہ ثاقب نامی شخص عوام کو پیسے ڈبل کرنے کے خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا رہا، جیسے جیسے اس کے مقبولیت عوام میں بڑھتی گئی ویسے ہی اس کے گاہک بھی بڑھتے گئے، انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا گیا تھا مگر ڈبل شاہ کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی اور یہاں تک کہ (ڈبل شاہ) راجہ ثاقب نے عوام سے کروڑوں روپے بٹور لیے اور انہیں ڈبل کرنے کے خواب دکھاتا رہا
رپورٹ: عبدالرحمٰن گجر
28/June/2020
پنڈدادن خان کھیوڑہ فراڈ کیس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ، ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحتقتات کا آغاز کر دیا۔ رقم 50 کروڑ تک پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے۔
ڈبل شاہ کی جانب سے کروڑوں روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملائشیا بھجوانے کا شک، راجہ ثاقب آن لائن مارمکس ٹریڈنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کا چونا لگا کر غائب ہوا
کھیوڑہ شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق یہ تعداد سکیڑوں میں پہنچ سکتی ہے۔ پچاس ہزار سے لے کر ڈیڑہ کروڈ روپے تک انویسٹ کرنے والے خواتین و حضرات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم نے گزشتہ رات راجہ ثاقب کی فیملی اور اسکے فرنٹ مین سے ابتدائی پوچھ گچھ کی اور پنڈدادن خان سے راجہ ثاقب کے فرنٹ مین کا موبائل فون اور لیب ٹاپ قبضے میں لے لیا، مزید تفتیش کیلیے سوموار کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ڈبل شاہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
متاثرین کی بڑی تعداد نے تحقیقاتی اداروں سمیت وزیر اعظم پاکستان وزیر داخلہ وفاقی وزیر چویدری فواد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ثاقب کو فوری طور پر گرفتار کیا جاے اور ہماری رقم واپس کرائی جائے۔


Comments
Post a Comment