تھانہ ڈومیلی میں پیش آے والے وقوعہ کے بعد تھانہ دینہ کی حدود مالدیو محال میں سرعام بارات پر فائرنگ

تھانہ ڈومیلی میں پیش آے والے وقوعہ کے بعد تھانہ دینہ کی حدود مالدیو محال میں سرعام بارات پر فائرنگ


تھانہ ڈومیلی میں پیش آے والے وقوعہ کے بعد تھانہ دینہ کی حدود مالدیو محال میں سرعام بارات پر فائرنگ

رپورٹ ( ناصر محمود بٹ + عبدالرحمان گجر )


راستہ روک کر متعدد افراد کا باراتیوں کو روک کر فائرنگ صدر صرافہ ایسوسی ایشن دینہ رانا محمد عارف کا بیٹا گولی لگنے کے باعث زخمی رورل ہیلتھ سنٹر دینہ سے ڈی ایچ کیو جیلم ریفر کردیا گیا دو دن قبل دولہا عمر کا راستہ روک کر بھی سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گاڑی کے ٹائر پنکچر کردیے گئے جس پر تھانہ دینہ میں درخواست بھی دی گئی کاروائی نا ہونے پر آج بڑا حادثہ ہوگیا، 

حادثہ کی کوریج کرتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ ملک مطلوب کی قومی نیوز چینل 24 نیوز اور روزنامہ جہان پاکستان اسلام آباد کے نمائندے اسد شبیر اعوان کیساتھ بدتمیزی اور موبائل چھیننے کی  اور فوٹیج ڈیلیٹ کروانے کی ناکام کوشش اب پولیس صحافیوں کو کوریج سے روکنے کیلیے خود دہشت گردی کررہی ہے کون سے قانون کے تحت انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ نے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور فوٹیج ڈیلیٹ کرنے کا کہاں ؟؟؟

 ڈی پی او جہلم صاحب آپکی قیادت میں یہ صحافیوں پر حملے کیے جارہے ہم ایسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور پرزور مطالبہ بھی کرتے ہیں صحافتی امور سرانجام دینے سے روکنے اور بدتمیزی کرنے اور موبائل چھیننے کی کوشش کرنے پر انچارج چوکی سٹی دینہ کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور کسی قابل آفیسر کو تعینات کیا جائے ۔
اس سلسلہ میں الیکٹرونک میڈیاء تحصیل دینہ کا باقاعدہ اجلاس طلب کرلیا گیا  جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا پولیس کاروائی روکتے ہوئے کوئی عام آدمی ہاتھ پکڑ لے تو کارسرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر اگر پولیس خود ایسا کام کرے تو اس پر کونسی مداخلت یا کونسا قانون اپلائی ہوتا ہے، 
ہم پر امن صحافی ہے ہمیں پولیس کی جانب سے انتہائی ذیادہ تنگ کیا جارہا ہے ۔

Comments