ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا، کلہاڑی کے وار سے ایک شخص زخمی
ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ،کلہاڑی کے وار سے ایک شخص زخمی۔ہسپتال منتقل
ڈومیلی: . (محمدنبیل حس+شیخ انیس سے) ڈومیلی کے
نواحی علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ،کلہاڑی کے وار سے ایک شخص زخمی۔ہسپتال منتقل.تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کی حدود بڑاگواہ کے نواحی گاٶں ڈھوک گنگالیاں فورپوٹھی میں معمولی تلخ کلامی پر ممتاز ولد قمرزمان نے خالد محمود ولد سخی محمدکو سر پر گلہاڑامارکرزخمی کردیا۔ملزم موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اورپولیس موقع پر پہنچ گٸی۔زخمی شخص کو رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کردیا۔خالد محمود کوڈومیلی سےپھر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔تھانہ ڈومیلی پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔زخمی شخص خالد محمود کے اہل خانہ کاکہناتھاکہ خالد اپنے مال مویشی چراواگاہ چھوڑنے گیا۔واپسی پرجب گھر آرہاتھاتو راستہ روک کر ممتاز نے گلہاڑامارااور خود بھاگ گیا۔گلہاڑا اس لیے ماراکہ ہماری زمین سے جوراستہ گزرتاہے آپ وہاں سے مال مویشی کیوں لے کرجاتے ہو۔

Comments
Post a Comment