‏سوہاوہ کے نواحی علاقہ موہڑہ روشن میں کورونا کے مریض کے فیملی کے نمونے لے لئے گئے

‏سوہاوہ کے نواحی علاقہ موہڑہ روشن میں کورونا کے مریض کے فیملی کے نمونے لے لئے گئے





تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ موہڑہ روشن میں کورونا سے متاثرہOGDCLراجیاں آئل فیلڈ چکوال کے ملازم مریض خالد محمود کے گھر گزشتہ رات دس بجے ڈسٹرکٹ
یڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی خصوصی ٹیم دورہ کیا۔

یونین کونسل پھلڑے سیداں کی سکول نیوٹریشن ہیلتھ سپروائزر عشبہ محبوب نے میڈیا کو بتایا کہ گھر کے تمام افراد کو چیک کیا گیا کورونا بیماری کے حوالے سے نمونے لئے گئے جن کی رپورٹ آنے پر مزید فیصلے کئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ آئندہ تین دن کے بعد رپورٹ موصول ہو جائے گی۔

Comments