‏ڈپٹی کمشنر جہلم کا گندم خریداری سنٹر اور احساس ایمر جنسی کیش پروگرام مرکز کا اچانک دورہ

‏ڈپٹی کمشنر جہلم کا گندم خریداری سنٹر اور احساس ایمر جنسی کیش پروگرام مرکز کا اچانک دورہ







جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گندم خریداری سنٹر چک شادی اور احساس ایمر جنسی کیش پروگرام کے مرکز جلالپور شریف کا اچانک دورہ کیا ۔

انہوں نے گندم خریداری سنٹر کے دورہ کے دوران کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور بتایا ہے کہ رواں سال محکمہ خوراک جہلم کی جانب سے ہدف کے مطابق 100 فیصد گندم کی خریداری مکمل ہوئی، انہوں نے اس دورہ کے موقع پر سماجی فاصلے کے قیام اور کورنا سے بچاؤ کے دیگر حفاظتی طریقہ کار بارے بھی سینٹرز میں جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم کے 19 مرکز میں پہلے 2 فیز میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت قریب 25 کروڑ 21 لاکھ سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ اُنہوں نے چک شادی سینٹر میں گندم کی بوریوں کا وزن اور نمی کا تناسب چیک کیا اور سنٹر کے ریکارڈ کی پڑتال کی اور اب تک مرکز پر لائی جانے والی گندم کی کوالٹی کا بھی معائنہ بھی کیااور سینٹر پر اہلکاروں کی حاضری کو بھی چیک کیا۔

Comments