جہلم میں لڑکی کا مبینہ جعلی نکاح پڑھانے پر نکاح خوان گرفتار
جہلم: ڈی پی او رانا عمر فاروق نے شمالی محلہ کی رہائشی مظلوم لڑکی سے مبینہ جعل سازی سے نکاح کرنے پر شوہر عمر حیات اور نکاح خوان پر مقدمہ درج کروادیا، نکاح خوان و امام رمضانی مسجد شمالی محلہ قاری عتیق گرفتار، جعلی شوہر عمر حیات فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے شمالی محلہ کی رہائشی مظلوم لڑکی فوزیہ تبسم نے ڈی پی او جہلم کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ چھ ماہ قبل میری عمر حیات سکنہ مشین محلہ نمبر 1 کے ساتھ شادی ہوئی۔ قاری عتیق الرحمٰن نے گواہان کی موجودگی میں دیگر معززین علاقہ جو کہ 50 سے زائد تھے ان کے سامنے پڑھایااور نکاح رجسٹرڈ یونین کونسل نہ کیا اور نہ ہی کوئی پرت نکاح دی۔
ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق نے فوری ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے حکم دے دیا جس پر تھانہ سٹی نے جعلی نکاح پڑھانے کے جرم میں مولوی پیر عتیق الرحمٰن مجددی کو گرفتار کر لیا جبکہ مبینہ جعلی شوہر کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

Comments
Post a Comment