جہلم قلعہ روہتاس میں خواجہ سراء بے دردی سے قتل

قلعہ روہتاس میں خواجہ سراء بے دردی سے قتل






 
قلعہ روہتاس میں خواجہ سراء بے دردی سے قتل
تفصیلات کے مطابق قلعہ روہتاس میں خواجہ سراء بے دردی سے قتل، تشدد زدہ لاش باولی سے برآمد،ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دینہ کے تاریخی قلعہ روہتاس میں راٹھیاں کے رہائشی حسن عرف ہیرا نامی خواجہ سراء کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کر دیا،خواجہ سراء کی لاش کو قلعہ روہتاس کے کنویں(باولی) میں پھینک دیا گیا۔
ریسکیو 1122 جہلم نے خواجہ سراء کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا، خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئی۔
پولیس میڈیکل رپورٹس کے بعد کاروائی کا آغاز کرے گی۔

Comments