‏دریائے جہلم پل پر ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے والا رکشہ ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا

‏دریائے جہلم پل پر ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے والا رکشہ ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا



جہلم: دریائے جہلم پل پر ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے والا رکشہ ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 
دریائے جہلم کے نئے پل پر تیز رفتار ٹرک نے چنگ چی رکشہ کو ٹکر مار دی
، ٹرک رکشہ ڈرائیور کو روندتے ہوئے گزر گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122جہلم کے عملے نے عید گاہ جہلم کے رہائشی 40 سالہ شاہد اقبال رکشہ ڈرائیور کو تشویشنال حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

Comments