کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود کا دورہ جہلم
تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود کا دورہ جہلم، وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کمشنر راولپنڈی نے ڈی سی دفتر جہلم کمیٹی روم میں مختلف محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب جاری کردہ لاک ڈاؤن پالیسی پر ڈویژن بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ہی کاروباری مراکز کھل سکتے ہیں، حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات ایس او پیز کو نافذ کروایا جا رہا ہے ، عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط کے ساتھ آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔ جہلم میں کورونا وائرس، ڈینگی سے بچاؤ کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈویژن و ضلعی سطح پر اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں اعتدال لانے کے لئے کوشاں ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس میں کورونا سے بچاؤ، ڈینگی سے بچاؤ، پرائس کنٹرول، گندم کی خریداری، ٹڈی دل سے بچاؤ، قیمت ایپ، یوٹیلٹی اسٹورز میں حکومتی اقدامات، احساس کفالت پروگرام سمیت دیگر ضلعی پروجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

Comments
Post a Comment