‏عراق میں پھنسے 257 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، مسافر ضلع جہلم کے قرنطینہ مرکز منتقل

‏عراق میں پھنسے 257 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، مسافر ضلع جہلم کے قرنطینہ مرکز منتقل







دینہ: قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز 257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کر وطن واپس پہنچ گئی، مسافر دینہ اور سوہاوہ کے قرنطینہ مراکز منتقل، ڈپٹی کمشنر جہلم کا کیڈٹ کالج دینہ کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا ۔
قومی ایئرلائن کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا آپریشن جاری ہے، پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون ون زیرو 250 سے زائد مسافروں کو لے کر عراق سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔

ائیرپورٹ پر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی،مسافروں کو دینہ اور سوہاوہ کے قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا، تمام مسافروں کو اب ٹیسٹ کلیئر آنے پر گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

Comments