ضلع جہلم میں سماجی اداروں نے خدمت کے ریکارڈ قائم کر دیئے
گھر گھر نقدی اور راشن تقسیم 



تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے جہلم شہر میں گزشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی سطح پر حسبِ معمول بلند و بانگ دعوے کیے گئے ہیں لیکن ضلع جہلم کی سماجی تنظیموں نے اس حوالے سے عوام کی خدمت کر کے مثال قائم کر دی

ضلع جہلم کی سماجی تنظیموں کئیر ٹیکرز ، الخدمت فاونڈیشن اور لائینز کلب کے علاوہ انفرادی سطح پر سینکڑوں خاندانوں میں راشن اور نقدی تقسیم کی گئی ہے

سماجی تنظیم کئیر ٹیکرز اور الخدمت فاونڈیشن نے اب تک تقریباً دو ہزار خاندانوں کو راشن فراہم کیا ہے، اس کے مقابلے میں بھاری سطح پر وسائل رکھنے والے ادارے ابھی تک دعووں میں مشغول ہیں اور عملی سطح پر شہریوں کو کوئی رلیف فراہم نہیں کر سکے

Comments