رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر دینہ پولیس نے شبِ برات سے پہلے آتش بازی کا سامان بھاری مقدار میں برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ دینہ نثار احمد، اظہر اقبال انچارج پولیس چوکی دینہ اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوۓ 2 ملزمان ۔فیصل عباس ولد ذوالفقار علی سکنہ اسلام پورہ دینہ محمد راحیل ولد محمد اشرف سکنہ منگلا روڈ دینہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر کہ مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ دینہ، اظہر اقبال انچارج پولیس چوکی دینہ اور انکی ٹیم ممبران کو شاباش.

Comments
Post a Comment